( ملفوظ 47 )مدارس عربیہ کی خدمات

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس سے بڑھ کر دین کی کیا خدمت ہوگی خاد میں دین کو پیدا کرنا اور شریعت مقدسہ کی حفاظت کرنا سو اس کو مدارس عربیہ بحمدللہ عربی کی تعلیم دے کر اچھی طرح انجام دے رہے ہیں ـ
شریعت عربی میں ہے ـ بدون عربی کے شریعت کا تحفظ مشکل ہےـ