( ملفوظ 58 )دارس دینیہ میں صنعت و حرفت

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مدارس دینیہ میں میری رائے ہے کہ صنعت و حرفت ضرور تھوڑی سی ہونی چاہیے تا کہ اہل علم دنیا داروں سے مستغنی رہیں ۔ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت واقعی اس میں بڑی حکمت ہے ۔ فرمایا کہ جی ہاں بڑی عمدہ چیز ہے بشرطیکہ تابع کے درجہ میں ہو کیونکہ احتیاج کی حالت میں اکثر اہل علم مالداروں سے مغلوب ہو کر بگڑ جاتے ہیں ۔