پکی ہانڈی کا سنورنا مشکل ہے فرمایا ! کہ اگر پہلا مربی بدعتی ہو تو اول تو اس سے نکلنا مشکل اور اگر کسی صورت سے نکل بھی جائے تو اکثر اس کا اثر نہیں جاتا ـ میں تو کہا کرتا ہوں کہ پکی ہانڈی اگر بگڑ جائے اس کا سنورنا مشکل ہے اور از سر نو پکانا آسان ولن یصلح العطار ما افسدہ الدھر ـ
