فرمایا ! کہ ایک صاحب کا خط آیا تھا منجملہ اور مضامین کے یہ بھی لکھا تھا کہ مجھ کو بھی سلسلہ عالیہ اشرفیہ میں داخل فرما لیا جائے ـ میں جواب میں لکھا تھا کہ اشرفی کے کیا معنی اس کا کوئی جواب نہیں کیا ٹھکانہ ہے اس تحزب کا ـ پارٹی بندیاں ہو رہی ہیں دین میں بھی دنیا گھس رہی ہے ـ
