ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک مرتبہ جو شخص سورہ یسین شریف پڑھے اس کو سات قرآن شریف پڑھنے کا ثواب ملتا ہے فرمایا کہ سات نہیں دس کا ثواب ملتا ہے ـ عرض کیا کہ مجھ کو سات ہی یاد تھا مگر عرض کرنے سے غرض یہ ہے کہ ایک شخص نے تو صرف سورہ یسین شریف پڑھی اور ایک شخص نے دس قرآن شریف پڑھے تو کیا اس کا اور اس کا ثواب برابر ہو گا جواب میں فرمایا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ( یسین شریف پڑھنے سے ) اجر تو دس ہی قرآن شریف پڑھنے کا ملے گا مگر وہ انوار میسر نہ ہوں گے جو کامل دس قرآن پڑھنے سے ہونگے اور صاحب غیب کی کس کو خبر ہے انا عند ظن عبدی بی کیا کچھ عطا فرما دیں کوئی ان چیزوں میں ضابطہ تھوڑا ہی ہے ـ
