ملفوظ 260: صرف ذات باری کا تصور

صرف ذات باری کا تصور ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ذات بحت ( خالص ذات حق تعالی ) کا تصور کیسے ہو سکتا ہے ـ فرمایا جب مثلا اللہ سمیع کہتے ہیں تو محمول کے اثبات کے لئے کچھ نہ کچھ تصور موضوع کا ہوتا ہی ہے بس اتنی مقدار مراقبہ کے لئے کافی ہے ـ