ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ذمہ دار کو صاحب بصیرت ہونے کی ضرورت ہے یہ بڑا ہی دقیق فن ہے ۔ دیکھ لیجئے گورنمنٹ اگر کسی چیز کو نافذ کرنا چاہتی ہے تو پہلے اعلان کرتی ہے ، نافذ نہیں کرتی ، اس کا چرچا ہو جاتا ہے چند روز میں سنتے سنتے طبیعت خوگر ہو جاتی ہے پھر نافذ کر دیا جاتا ہے ۔ یہ سب تدابیر ہیں جس سے انتظام کو بقا ہوتا ہے ۔
